بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈویلپمنٹ بینک(سی ڈی بی) نے کہا ہے کہ اس نے لاجسٹک سیکٹر کے لیے 2023 میں 40 ارب یوان (تقریباً 5.63ارب امریکی ڈالر) مالیت کے وسط اور طویل مدتی قرضے جاری کیے۔
بینک نے ایک بیان میں کہا کہ ان قرضوں کا مقصد بنیادی طور پر شہروں میں واقع بڑے لاجسٹک منصوبوں میں تعاون کرنا ہے جو قومی لاجسٹکس مراکز یا کلیدی کولڈ چینز لاجسٹکس بیس کے طور پر کام کرتے ہیں۔
سی ڈی بی نے مزید کہا کہ وہ جدید لاجسٹک نظام کی تعمیر کے لیے اعلیٰ معیار اور موثر مالیاتی خدمات فراہم کرتا رہے گا۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کی لاجسٹک صنعت نے 2023 میں مسلسل توسیع کا سلسلہ جاری رکھا جس کا اوسط خوشحالی انڈیکس 2022کی نسبت 3.2 فیصد اضافے سے 51.8 فیصد تک پہنچ گیا۔