بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے اسٹیشن نومبر میں منعقد ہونیوالے سالانہ آن لائن شاپنگ بونانزا کے دوران عمومی طور پر بڑھتی ہوئی ترسیل کی طلب کو پورا کرنے کیلئے لاجسٹکس خدمات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
رواں سال کے آن لائن شاپنگ سیزن کیلئے مجموعی طور پر 31 ریلوے اسٹیشنوں نے تیز رفتار ریلوے ایکسپریس ڈیلیوری سروسز کا آغاز کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں یہ سروسز فراہم کرنے والے اسٹیشنوں کی تعداد 280 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا کولڈ چینز اور ڈیلیوری کی رفتار کے تقاضوں کو پورا کرنیوالی مختلف ایکسپریس سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ سروسز ڈبل 11 کے نام سے مشہور خریداری فیسٹیول میں ڈیلیوری کیلئے انتہائی مصروف مدت یکم نومبر سے 20 نومبر تک جاری رہیں گی۔
گزشتہ سال ڈبل 11 کے دوران یکم نومبر سے 16 نومبر تک ملک کے پوسٹل اسٹیشنوں اور ایکسپریس فرموں نے 6 ارب 30 کروڑ پارسلز کی ترسیل کی تھی جو سالانہ بنیاد پر 16.2 فیصد زیادہ تھا۔