بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی آٹھویں قومی کانگریس پیر کو بیجنگ میں شروع ہوگئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدرشی جن پھنگ نے پارٹی اور ریاستی رہنماؤں لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ اور کائی چھی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے افتتاحی تقریب میں ڈنگ شیو شیانگ نے خطاب کیا۔
عظیم عوامی ہال میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ملک میں موجود 8کروڑ50لاکھ معذورافراد کے نمائندہ 600 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔
صدرشی اوردیگررہنماوں کا پنڈال میں داخل ہونے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپنے خطاب میں ڈنگ نے کہا کہ معذور افراد کے لیے ملکی پروگرام صدرشی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں بھرپور طریقے سے ترقی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کا ہدف مقررہ وقت پر حاصل کیا ہے جس میں ایک بھی معذورشخص پیچھے نہیں رہا ۔