• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ سدرن پاور گرڈ کے سینئر ایگزیکٹو زیر تفتیشتازترین

February 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ سدرن پاور گرڈ کمپنی لمیٹڈ ( سی ایس جی) کے سرکردہ پارٹی ممبرز گروپ کے رکن لونگ فی  سے تادیبی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں تفتیش کی جارہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن (سی سی ڈی آئی ) اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن (این ایس سی) کے بیان کے مطابق دونوں ادارے چائنہ سدرن پاور گرڈ کمپنی لمیٹڈ  کے معائنہِ نظم و ضبط  و نگران ٹیم کے رہنما لونگ فی سے نظم و ضبط اور قانون کی مبینہ  شدید خلاف ورزیوں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔