شنگھائی(شِنہوا) چین میں چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ (سی ایس آئی سی) کے سابق چیئرمین ہو وین منگ کو رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 13 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
شنگھائی کی اول انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق، ہو پر 50لاکھ یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور رشوت سے حاصل ہونے والی تمام غیر قانونی رقم اوردیگر اشیا برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ہونے 2001 اور 2020 کے درمیان سرکاری اداروں میں اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور وہ متعلقہ اداروں اور افراد کو پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، کاروباری تعاون، اثاثہ جات کے حصول، عملے کی ترقی اور ڈپازٹس کی وصولی میں مدد کرنے کے مجرم پائے گئے۔ ہو نے اس کے بدلے میں 5کروڑ98لاکھ 60ہزار یوآن (تقریباً 84لاکھ 30ہزار ڈالر) سے زیادہ کی رقم اور قیمتی سامان لیا۔