جینان (شِنہوا) چائنہ سی آئی ٹی آئی سی بینک کے سابق صدر سن دیشون کورشوت لینے کے جرم میں دو سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنادی گئی ہے۔ سن دیشون کو یہ سزا چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے جینان شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کی جانب سے سنائی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ 2003 اور 2019 کے درمیان، سن نے مختلف مالیاتی اداروں میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری اداروں کو قرضوں کے حصول میں مدد فراہم کی اور بدلے میں 97کروڑ95 لاکھ یوآن (تقریباً13کروڑ65 لاکھ ڈالر) کی رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور پر قبول کیں۔