ژینگ ژو (شِنہوا) چین میں سرکاری ملکیتی تائی پھنگ انشورنس گروپ کمپنی کے سابق ڈپٹی جنرل مینیجر شیاو شنگ کے خلاف وسطی صوبے ہینان کے شہر شِن شیانگ کی ثانوی عوامی عدالت میں رشوت ستانی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ کے مطابق، شیاو نے 1998 سے 2023 تک اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالی قرضوں، کاروباری تعاون اور روزگار مواقع سے متعلق معاملات میں افراد اور تنظیموں کی مدد کی اور اس کے بدلے میں 8کروڑ14لاکھ 80ہزاریوآن (تقریباً1کروڑ14لاکھ 20ہزارڈالر)سے زیادہ رقم اور قیمتی اشیاء حاصل کیں۔
عدالتی بیان کے مطابق، مقدمے کی سماعت میں استغاثہ نے متعلقہ شواہد پیش کیے جبکہ ملزم اور اس کے وکیل نے شواہد کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقین نے اپنا حتمی موقف پیش کیا۔