بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک بڑے پالیسی بینک، چائنہ ترقیاتی بینک نے سائنس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے اپنے درمیانی اور طویل مدتی قرض سہولت میں اضافہ کردیا ہے۔
رواں سال جنوری سے اپریل کے دوران چائنہ ترقیاتی بینک نے سائنس و ٹیکنالوجی شعبے کیلئے 40.6 ارب یوآن (تقریبا 5.7 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے قرض جاری کیے جن میں سے 16.5 ارب یوآن انٹیگریٹڈ سرکٹس، مکینیکل آلات اور صنعتی آٹومیشن، بنیادی مواد، نئی توانائی ٹیکنالوجی کے اطلاق ، بائیومیڈیسن اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لئے دیئے گئے۔
چائنہ ترقیاتی بینک نے 2021 سے سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع اور بنیادی تحقیق کے لیے خصوصی قرضے مختص کر رکھے ہیں۔
بینک اب تک اس نے اہم ٹیکنالوجیز اور صف اول کی بنیادی ٹیکنالوجیز کی تحقیق و ترقی میں تعاون ، بڑے سائنسی و ٹیکنالوجی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں معاونت اور قومی اسٹریٹجک سائنسی اور ٹیکنالوجی ترقی میں پیشرفت کے لئے 277 ارب یوآن سے زائد جاری کرچکا ہے۔