بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ژی گونگ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین جیانگ زوجون نے کہا ہے کہ چائنہ ژی گونگ پارٹی جدیدیت کے چینی راستے پر بھرپور طریقے سےعمل کرے گی اور دنیا بھرمیں چینی عوام کے درمیان اتحاد بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں جیانگ نے کہا کہ ہم ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی عظیم حیات نو کا خواب پورا کرنے کے لئے انتھک کام کریں گے۔
جیانگ نے کہا کہ دسمبر میں پارٹی نے اپنی 16 ویں قومی کانگریس میں اپنی نئی مرکزی کمیٹی کا انتخاب کیا تھا۔ پارٹی کی نئی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بہت قریب ہے اور عوام کے ساتھ کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے اور ملک کی خدمت میں نئی کامیابیوں کے حصول میں نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
چائنہ ژی گونگ پارٹی 1925 میں قائم ہوئی تھی۔ یہ زیادہ تر بیرون ملک سے واپس آنے والے چینی باشندوں، ان کے اہلخانہ اور بیرون ملک رابطے رکھنے والے افراد کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔