بیجنگ(شِنہوا)چائنا کوسٹ گارڈ(سی سی جی ) نے جنوبی بحیرہ چین میں چینی علاقے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل پانیوں میں دو زخمی فلپائنی ماہی گیروں کو مدد فراہم کی ۔
فلپائنی ماہی گیر اپنی کشتی کا انجن پھٹنے کی وجہ سےزخمی ہو گئے تھے اور ان کی حالت بگڑ رہی تھی۔ جیسے ہی ان ماہی گیروں کودیکھا گیا ،علاقے میں گشت کرنیوالے سی سی جی کے دوبحری جہاز جائے وقوعہ پر پہنچے ،لائف بوٹ تیار کی اورانہیں لائف جیکٹس فراہم کیں۔
بعد ازاں سی سی جی نے اس حادثے کے متعلق فلپائن کو اطلاع دی ، فلپائنی بحری جہاز نے بذریعہ ریڈیو سی سی جی کے انسانی ہمدردی کے اس اقدام پر اظہار تشکر کیا۔