• Sandston, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنا کوسٹ گارڈ نے 5 سالہ کریک ڈاون کے دوران 8.7ٹن منشیات پکڑیتازترین

June 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے گزشتہ 5 سال کے دوران بحری آپریشنز میں 8.729ٹن  منشیات پکڑی ہے۔

2019 سے اب تک پکڑی جانیوالی منشیات میں 3.066 ٹن میتھم فیٹامین (جسے کرسٹل میتھ بھی کہا جاتا ہے)، 2.136 ٹن کیٹامائن، 2.322 ٹن کوکین، 0.778 ٹن میری جوانا اور 0.427 ٹن ہیروئن شامل ہے۔

مزید براں منشیات کی تیاری میں استعمال ہونیوالے 2.182 ٹن مواد  کو روکا گیا ہے اور سرحد پار منشیات سمگلنگ کے 16 بڑے گروہوں  کو ختم کیا گیا۔

بحری انسداد منشیات کوششوں کی اہم طا قت کے طور پر چائنا کوسٹ گارڈز منشیات اور کیمیکلز کی سمگلنگ کے روٹس کو ختم کرنے کیلئے خصوصی آپریشنز کررہے یں جس سے منشییات سے متعلقہ مجرمانہ سرگرمیوں  کو شدید دھچکا  لگا ہے۔