• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چائنا مرچنٹس بینک کے سابق صدر کو بدعنوانی ثابت ہونے پر سزائے موتتازترین

February 06, 2024

چھانگ شا(شِنہوا)چائنہ مرچنٹس بینک کے سابق صدر تیان ہوئی یو کو رشوت خوری، اختیارات کے غلط استعمال، نامعلوم معلومات کی بنیاد پر تجارت کرنے، انسائیڈر ٹریڈنگ اور اندرونی معلومات لیک کرنے کے جرم میں دو سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنائی گئی ہے۔

چین کے وسطی صوبہ ہونان میں چھانگ دی  کی انٹرمیڈیٹ  پیپلز کے فیصلے کے مطابق چائنہ مرچنٹس بینک کمپنی لمیٹڈ کے سابق پارٹی سربراہ تیان  ہوئی یو نے مختلف مالیاتی اداروں میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر اکائیوں اور افراد کے لیے فائدہ اٹھایا جن میں قرض کی منظوری، کاروباری معاہدہ اور ملازمت کی ایڈجسٹمنٹ جیسے معاملات شامل ہیں جس کے بدلے میں انہوں نے 21 کروڑ  یوآن (تقریباً 2 کروڑ 95 لاکھ 50ہزار ڈالر) سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

تیان  ہوئی یو کو چائنہ مرچنٹس بینک میں اپنے اختیارات  کا غلط استعمال کرتے ہوئے اس کے ملحقہ اداروں کے باقاعدہ کام میں مداخلت کر نے کا مرتکب پایا گیا جس سے قومی مفادات کو بھاری نقصان پہنچا۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ  تیان  ہوئی یو نے متعلقہ نامعلوم معلومات یا اندرونی معلومات کا فائدہ اٹھا کر سیکیورٹیز ٹریڈنگ میں حصہ لیا اور اندرونی معلومات کو دوسروں تک پہنچا کر 29 کروڑ 80 لاکھ  یوآن سے زیادہ کا غیر قانونی منافع کمایا۔

عدالت نے کہا کہ تیان  ہوئی یو  کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا اور ان کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ تیان  ہوئی یو  نے جو رشوت لی تھی اس کی کل رقم بہت زیادہ تھی اور اس کے جرائم نے ریاست اور عوام کو بھاری نقصان پہنچایا۔

تاہم انہیں  اپنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے ، پشیمانی ظاہر کرنے اور اپنے غیر قانونی فوائد کو واپس کرنے میں تعاون کرنے پر ایک نرم سزا دی گئی ۔