• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چاند کے تحقیقاتی مشن چھانگ ای -6 کے زمین پر واپس آنے والے کیپسول کو کھول دیا گیاتازترین

June 26, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے چاند کے تحقیقاتی مشن چھانگ ای -6 کے زمین پر واپس آنے والے کیپسول کو بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں کھول دیا گیا ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ذیلی ادارے چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں منعقدہ  تقریب کے دوران محققین نے واپس آنے والے کیپسول کو کھولا اور اہم تکنیکی اشاروں  کا جائزہ لیا۔مشن کے گراؤنڈ ایپلیکیشن سسٹم سے وابستہ محققین بعد میں مقررہ طریقہ کار کے تحت نمونوں کو ذخیرہ کریں گے ان کا تجزیہ اور تحقیق سے متعلقہ کام انجام دیں گے۔ چھانگ ای -6 کا کیپسول منگل کوچاند کے دوردراز علاقے سے پہلی بارنمونے زمین پر واپس لے کر پہنچا تھا۔