فوژو (شِنہوا) چھٹی ڈیجیٹل چائنہ سمٹ کے دوران مجموعی طور پر ڈیجیٹل معیشت کے 52 اہم منصوبوں پر دستخط ہوئے۔
چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کی حکومت کے مطابق اس میں مجموعی پر 58.1 ارب یوآن (تقریباً 8.4 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری شامل ہے۔
یہ 2 روزہ اجلاس 27 سے 28 اپریل تک فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل چائنہ اینی شیٹو کی تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش اور ڈیجیٹل ترقی میں تجربات کے اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دستخط شدہ منصوبوں میں سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات اور نئی قسم کے بنیادی ڈھانچے سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبے فوجیان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم سہارا بنیں گے۔
اجلاس کا اہم حصہ ڈیجیٹل مصنوعات کی نمائش تھی جس میں 6 ہزار سے زائد منصوعات ، ٹیکنالوجیز اور حل نمائش کے لئے پیش کئے گئے جن میں ڈیجیٹل ترقی میں تازہ ترین کامیابیوں اور ان کے بہترین امور کا احاطہ کیا گیا تھا۔
نمائش میں 3 لاکھ 30 ہزار افراد نے شرکت کی جبکہ آن لائن دیکھنے والوں کی تعداد 1 کروڑ تھی۔