• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی جانب سے شق 23 قانون سازی ٹاسک فورس کیلئے ایوارڈزتازترین

June 27, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے جان لی نے بنیادی قانون کی شق 23 قانون سازی سے متعلق ٹاسک فورس  کو ایک ایوارڈ سرٹیفکیٹ دیئے جن میں محکمہ انصاف، سلامتی بیورو اور ہانگ کانگ پولیس شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو ایوارڈ برائے مثالی کارکردگی کی تقریب سے خطاب میں جان لی نے کہا کہ مختلف محکموں پر مشتمل ٹاسک فورس انتہائی مؤثر اور پیشہ ور ہے جس نے قومی سلامتی کے تحفظ اور شاندار تاریخ رقم کرنے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ میں "ایک ملک، دو نظام" اصول پر عمل درآمد کے لئے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

ٹاسک فورس کی نمائندہ اور ڈپٹی سیکرٹری برائے سلامتی اپولونیا لیو نے کہا کہ ٹاسک فورس کے لیے قانون سازی میں حصہ لینا اعزاز کی بات ہے جو تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کی احسن طریقے سے تکمیل یقینی طور پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت ، قانون ساز کونسل اور پوری برادری کی متحد اور مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔

لی نے اس ایوارڈ کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان اپنے 2022 کے پالیسی خطاب میں کیا تھا، جس کا مقصد قابل اور مثالی سول سروس ٹیموں یا افراد کی کارکردگی کا کھلے عام اعتراف ہے۔

تحفظ قومی سلامتی قانون رواں سال 19 مارچ کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی قانون ساز کونسل نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا جو 23 مارچ سے لاگو ہوا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے اپنی آئینی ذمہ داری اور تاریخی مشن کی تکمیل کرتے ہوئے بنیادی قانون کی شق 23 میں قانون سازی مکمل کرلی ہے