• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چیںی وزیر اعظم سے جزائر سلیمان کے ہم منصب کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پراتفاقتازترین

July 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم  لی چھیا نگ سے جزائر سلیمان کے وزیر اعظم جریمیا مینالے نے بیجنگ میں ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے نئے دور کیلئے دوطرفہ جامع  سٹرٹیجک شراکت داری کی مزید ترقی پر زور دیا۔

اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 5 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات نے مضبوط ترقی کو برقرار رکھا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان جنوب سے جنوب کےتعاون کی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین  نئے دور کیلئے  باہمی احترام پر مبنی جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی روح اور مشترکہ ترقی  کو مزید تقویت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود  کی مسلسل بہتری کیلئے جزائر سلیمان  کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقیاتی راستہ اختیار کرنے کیلئے  جزائر سلیمان کے عوام کی حمایت کرتا ہے اور بنیادی مفادات میں ایک دوسرے  کی  مضبوط حمایت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین  جزائر سلیمان کیساتھ مزید ترقیاتی تجربات بانٹنے، بنیادی ڈھانچے، دیہی ترقی ،معلومات ،  مواصلات اور کم کاربن کی طرف منتقلی کیلئے تعاون مضبوط کرنے  کو تیار ہے۔چین  جزائر سلیمان سے مزید معیاری زرعی اور کھانے پینے کی مصنوعات کی درآمد کا خواہشمند ہے اور چینی کاروباری اداروں کی جزائر سلیمان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو   تعلیم، صحت، کھیلوں، ثقافت اور نوجوانوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے تاکہ افراد  کے تبادلے میں مزید سہولت فراہم کی جاسکے اور باہمی تعاون کی سماجی بنیاد کو مستحکم کیا جاسکے۔

لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی کے اصولوں کی پاسداری جاری رکھے گا، جزائر سلیمان اور بحرالکاہل کے دیگر جزیرہ ممالک کے ساتھ جامع سٹرٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل پر مبنی مزید قریبی  برادری  کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرے گا۔

اس موقع پر جزائر سلیمان کے وزیراعظم مینالے نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جزائر سلیمان ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے، انسانیت کے مشترکہ مستقبل، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور تین بڑے عالمی اقدامات کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے وژن کی حمایت  سمیت پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی حمایت کرتا ہے اور عالمی امن اور ترقی میں چین کے اہم کردار کو سراہتاہے۔

مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر بی آر آئی، معیشت اور تجارت، تعلیم، ڈیجیٹل معیشت،  موحول دوست ترقی ، معائنہ  اور قرنطینہ سمیت دیگر امور سے متعلق متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔