بیجنگ (شِنہوا) چین نے ورثے کے تحفظ کو فروغ دینے بارے اقدامات کے تحت 1 ہزار 336 دیہاتوں کو ریاستی تحفظ فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے نوٹس کے مطابق وزارت 5 دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر 6 مراحل میں اب تک 8 ہزار 155 روایتی دیہاتوں کو ریاستی تحفظ فہرست میں شامل کرچکی ہے۔
نوٹس کے مطابق وزارت نے مقامی افراد پر زور دیا کہ وہ روایتی دیہات میں آرکائیوز قائم کریں۔ اس کے ساتھ انہیں بہتر بناتے ہوئے دیہات کا تحفظ اور اس کا استعمال مستحکم بنانے کے لئے حفاظتی منصوبے تیار کرنے میں دیہات کی رہنمائی کریں۔
چین نے 2012 میں روایتی دیہاتوں کا سروے شروع کیا تھا۔ برسوں کی مسلسل کوششوں سے 2020 تک 5 لاکھ 39 ہزار تاریخی عمارتوں، روایتی رہائش گاہوں کو تحفظ کے تحت لایا گیا اور صوبائی سطح پر یا اس سے اوپر غیر مادی ثقافتی ورثے کی 4 ہزار 789 اشیاء وراثت میں ملیں اور تیار کی گئیں۔