• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین 18 جولائی سے یورپی یونین سے درآمدہ برانڈی پر اینٹی ڈمپنگ سماعت کرے گاتازترین

July 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین سے درآمد شدہ برانڈی پر رواں ماہ  18 جولائی  سے اینٹی ڈمپنگ سماعت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت  تجارت نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ جائزہ کا عمل صنعتی نقصان، وجوہات اور اثرات  اور متعلقہ برانڈی مصنوعات کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات میں عوامی دلچسپی کے بارے میں ہوگا۔

چین نے رواں سال  5 جنوری کو یورپی یونین سے درآمد شدہ برانڈی کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔

بیان میں کہا گیا کہ جائزہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تحقیقات کا طریقہ کار منصفانہ اور شفاف ہو۔

وزارت نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی برانڈی مصنوعات کے بارے میں چین کی اینٹی ڈمپنگ تحقیقات  میں یکم اکتوبر 2022 سے 30 ستمبر 2023 تک درآمد شدہ 200 لیٹر سے کم کنٹینرز میں تیار کردہ برانڈی کا جائزہ لیا جائے گا،اس دوران یکم  جنوری 2019 سے 30 ستمبر 2023 تک چین کی  برانڈی کی صنعت کو پہنچنے والے کسی نقصان کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

وزارت کے مطابق، تحقیقات 5 جنوری 2025 سے پہلے ختم ہونے کی توقع ہے، لیکن خاص حالات میں نصف سال تک توسیع کی جا سکتی ہے۔