بیجنگ (شِںہوا) چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات 2023 میں 219 مالیاتی اور کاروباری ادارے میلےکے شعبہ مالیاتی خدمات میں شرکت کریں گے جو کہ 2 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
ایک میڈیا بریفنگ کے مطابق 219 شرکا میں سے 99 آف لائن شریک ہوں گے جن میں 47 غیر ملکی ادارے بھی شامل ہیں۔
مالیات خدمات چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات کے 9 شعبوں میں سے ایک ہے۔ اس میں نمائشوں اور فورم کا انعقاد شامل ہے جس میں دیگر سرگرمیوں کے علاوہ مالیاتی خدمات کے ساتھ حقیقی معیشت سے تعاون کرنے اور سرحد پار تجارتی فروغ بارے چین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات کا رواں سال کا ایڈیشن چائنہ قومی کنونشن مرکز اور شوگانگ پارک میں منعقد ہوگا جس کا نمائشی رقبہ 1 لاکھ 55 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہ میلہ خدمات کی تجارت میں دنیا کے سب سے بڑی اور جامع نمائشوں میں سے ایک ہے۔