بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2022 کے دوران 382 نئے عجائب گھروں کا اندراج ہوا جس کے بعد ملک بھر میں عجائب گھروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 565 ہوگئی ۔
قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے مطابق سال بھر چینی عجائب گھروں میں 57 کروڑ 80 لاکھ دورے ہوئے ، تقریباً 34 ہزار آف لائن نمائشوں اور تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر کے عجائب گھروں میں تقریباً 10 ہزار آن لائن نمائشیں اور 40 ہزار سے زائد آن لائن تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔
قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے سربراہ لی چھون نے بتایا کہ عالمی سطح پر عوام کو دستیاب مختلف کیٹگریز اور متنوع موضوعات پر ایک جدید عجائب گھر کا نظام بنیادی طور پر چین میں شکل اختیار کر چکا ہے۔
چین میں رواں سال کا عالمی یوم عجائب گھر "عجائب گھر، پائیداری اور بہتر زندگی" کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے جس کے دوران ملک بھر میں ہزاروں سرگرمیوں منعقد کی جا رہی ہیں۔