• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2022 میں جائیداد حقوق کی مارکیٹ میں ریکارڈ لین دینتازترین

April 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جائیداد کی مارکیٹ میں تجارتی لین دین گزشتہ برس 225 کھرب یوآن (32.8 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو ایک نئی بلندترین سطح ہے۔

چائنہ ریاستی ملکیتی جائیداد ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق 2022 میں تقریباً 148.6 کھرب یوآن کے مالیاتی اثاثوں کا لین دین ہوا۔ خریداری ٹرانزیکشنز اور اثاثے و سرمایہ ٹرانزیکشنز بالترتیب 51 کھرب  یوآن اور 18.8 کھرب یوآن رہیں۔

قدرتی وسائل کے سودے 649.7 ارب یوآن تھے جبکہ کاربن اور آلودگی کے اخراج حقوق سمیت ماحولیات بارے  مختلف حقوق کا لین دین 13.33 ارب یوآن تھا۔

قابل ذکر بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیا ژونگ رِن نے کہا کہ مارکیٹ کو اب بھی زیادہ جدید اور ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ معیار کو پورا کرکے زیادہ مارکیٹ پر مبنی خدمات پیش کی جاسکیں۔ 

شیا نے اصلاحات اور اختراع  کو آگے بڑھانے اور قومی یکجہتی کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔