بیجنگ(شِنہوا) چین میں کاپی رائٹ کے اندراجات2023 کے دوران گزشتہ سال سے 40.46 فیصد اضافے سے 89لاکھ 20ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔
نیشنل کاپی رائٹ ایڈمنسٹریشن (این سی اے) کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق آرٹ ورک کے اندراجات کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو مجموعی رجسٹریشن کے 51 فیصد سے زیادہ ہیں۔
فوٹو گرافی کے کاموں نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جو کاپی رائٹ کے مجموعی اندراجات کا تقریباً 39 فیصد ہے۔ این سی اے نے کہا کہ اس کے بعد تحریری اور فلمی کام شامل ہے، رجسٹرڈ ہونے والی دیگر اقسام میں ویڈیو، موسیقی، ماڈلنگ، اوپیرا اور فن تعمیر کے کام شامل ہیں۔
این سی اے کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں،کمپیوٹر سافٹ ویئر کے لیے 24لاکھ 90ہزار سے زیادہ کاپی رائٹ رجسٹریشنز مکمل کی گئیں،جو کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک نیا ریکارڈ اورگزشتہ سال سے35.95 فیصد زیادہ ہے۔