• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،2023 کے دوران شہروں میں مسافروں کے سفری دوروں میں 27.7 فیصد اضافہتازترین

April 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شہروں میں سال 2023 کےدوران مسافروں کے سفری دوروں میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے  اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران چین کے شہری علاقوں میں کل 101 ارب سفری دورے کیے گئے۔

کشتیوں کے ذریعے مسافروں کے سفری دورے 8 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 85.3 فیصد زائد ہیں۔

اس دوران ملک کے شہروں میں ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے مسافروں کے سفری دوروں  کی تعداد 29.39 ارب کے قریب پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 52.2 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں  ٹیکسیوں اور بسوں یا ٹرامز کے ذریعے  شہری مسافروں کے سفری دوروں میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 21.7 فیصد اور 18 فیصد اضافہ ہوا۔