بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال مجموعی طور پر5لاکھ 44ہزارمعذور افراد کو ملازمت فراہم کی گئی، جن میں سے 1لاکھ52ہزار کا تعلق شہری اور3لاکھ 92ہزار دیہی علاقوں سے ہیں۔
معذور افراد کی فیڈریشن کے مطابق 2023 کے دوران ملک میں90لاکھ 60ہزار معذور افراد مختلف قسم کی ملازمتیں کررہے تھے،جن میں حکومتی تعاون سے روزگار،خود روزگار،جزوقتی ملازمتیں اور حکومت کی طرف سے فراہم کردہ عوامی فلاحی ملازمتیں شامل ہیں۔
فیڈریشن کے مطابق، ان میں سے تقریبا نصف افراد زرعی صنعت میں کاشتکاری، جانوروں کی افزائش اور پروسیسنگ کے شعبوں میں کام کررہے تھے ۔
فیڈریشن نے بتایا کہ ملک بھر کے اداروں اور تنظیموں کی جانب سے 2023 میں دیہی علاقوں میں مشکلات سے دوچار2لاکھ 59ہزار
معذور افراد کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی گئی۔