• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،2023 میں انٹرنیٹ اشتہارات کی آمدنی میں 33.4 فیصد اضافہتازترین

May 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں انٹرنیٹ اشتہارات سے حاصل ہونے والی  آمدنی2023  میں  گزشتہ سال  کے مقابلے میں 33.4 فیصداضافے سے 719ارب6کروڑ یوآن(101ارب19 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی،  بڑے شہروں میں  انٹرنیٹ اشتہارات  کے کاروبار کا رجحان زیادہ رہا ۔

چین کے مارکیٹ ریگولیٹر، اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے سروے کے مطابق، اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے بڑے کاروباری اداروں کی تعداد گزشتہ سال 17 ہزار  تھی، جن کی مجموعی آمدنی  اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 17.5 فیصد اضافے سے13 کھرب10ارب یوآن سے  تجاوز کرگئی۔

سروے  کے مطابق آمدنی میں اضافہ  مارکیٹ کھپت کی طاقت اورکارپوریٹ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔

سروے  سے یہ بات بھی سامنے  آئی ہے کہ  اشتہارات کی تمام اقسام  میں انٹرنیٹ اشتہارات  کے شعبے میں زبردست ترقی ہوئی، جو اشتہارات کے مجموعی کاروبار کا 82.4 فیصد ہے۔

بیجنگ، شنگھائی، ہانگژو شینژین، اور گوانگژو کو  اشتہار مراکز کی حیثیت حاصل ہے اور ان پانچ شہروں کا حصہ اشتہارات کی مجموعی  آمدنی کا74 فیصد ہے۔