بیجنگ(شِنہوا) چین میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 2023 میں اوسطاً 5.2 فیصد رہی جو 2022 کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہے۔
بدھ کو قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ روزگار کی صورتحال عام طور پر مستحکم ہے۔
این بی ایس نے کہا کہ ملک میں سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح دسمبر 2023 میں 5.1 فیصد پر رہی جبکہ چین کے 31 بڑے شہروں کا یہ اعداد و شمار پورے سال کے دوران 5 فیصد رہا۔
دیہی تارکین وطن کارکنوں کی کل تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 19 لاکھ 10 ہزار بڑھ کر 2023 میں 29 کروڑ 75 لاکھ 30 ہزار ہو گئی جبکہ ان کی اوسط ماہانہ آمدنی سالانہ 3.6 فیصد بڑھ کر 4 ہزار 780 یوآن (تقریباً 672 امریکی ڈالر) ہو گئی۔
طلباء کو چھوڑ کر افرادی قوت کے 16 سے 24 سال ، 25 سے 29 اور 30 سے 59 سال کی عمر کے گروپوں کی سروے شدہ بے روزگاری کی شرح بالترتیب 14.9 فیصد، 6.1 فیصد اور 3.9 فیصد رہی۔