بیجنگ(شِنہوا)چین کی مشینری انڈسٹری میں چیلنجوں کے باوجود 2023 میں آمدنی اور منافع میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن کے اعداد و شمارکے مطابق صنعت کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد بڑھ کر 298 کھرب یوآن (تقریباً 41.9 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جبکہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 4.1 فیصد بڑھ کر تقریباً 18 کھرب یوآن تک پہنچ گیا ۔
فیڈریشن کے مطابق 2023 کے آخر تک مقررہ سائز سے زیادہ مشینری کے اداروں کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 10 ہزار زیادہ ہے۔
بڑے مشینری اداروں کے کل اثاثے 360 کھرب یوآن تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 9.9 فیصد زیادہ ہے۔