• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2023 میں ٹیکس سے متعلقہ جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیاتازترین

February 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 کے دوران ٹیکس ریونیو کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ٹیکس سے متعلقہ جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا۔سرکاری اداروں کے مطابق، گزشتہ سال متعلقہ اداروں نے ٹیکس دھوکہ دہی کے شبہ میں 1لاکھ 74ہزار کاروباری اداروں کی جانچ پڑتال کی۔

بیان کے مطابق برآمدی ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں تقریباً16ارب60کروڑ یوآن (تقریباً2ارب30کروڑڈالر)  برآمد کیے گئے۔ آٹھ محکموں نے کہا کہ وہ ملک کی ٹیکس سیکورٹی کے تحفظ اور درست معاشی امور کو یقینی بنانے کےلیے  ٹیکس سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔چین کی ٹیکسوں اور فیسوں کی  مد میں آمدنی گزشتہ سال 317کھرب یوآن تک پہنچ گئی تھی  جس میں159 کھرب یوآن ٹیکس ریونیو اور 82کھرب یوآن سوشل انشورنس پریمیم سے حاصل ہوئے۔