بیجنگ(شِنہوا)چین میں استغاثہ اداروں نے 2023 میں ٹیلی کام اورآن لائن فراڈ میں ملوث 50 ہزارسے زائدافراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔
چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے تصدیق کی کہ ان افراد کے علاوہ انفارمیشن نیٹ ورک کی مجرمانہ سرگرمیوں میں معاونت کرنےوالے 1 لاکھ 40 ہزار افراد کے خلاف بھی گزشتہ سال مقدمات چلائے گئے۔
استغاثہ اداروں نے وزارت پبلک سیکورٹی کےتعاون سے 2023 میں سرحد پار ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے 13 بڑے کیسوں سے نمٹنے کے امور سرانجام دیے ۔ شمالی میانمار میں چینی شہریوں کو متاثر کرنے والی ایسی سرگرمیوں کے سدِ باب کے لیے خصوصی مہم بھی شروع کی گئی۔
ایس پی پی نے کہا کہ نابالغ، بزرگ شہری اور تمام وقت بچوں کے ساتھ مصروف رہنے والی مائیں ،تین زمرون میں شامل ایسے لوگ ہیں جو اس طرح کے جرائم کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں جبکہ ان تینوں زمروں میں لوگوں کو تعلیم دینے پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔