بیجنگ (شِنہوا) چین میں جعلی اورغیر معیاری اشیاء کی تیاری اور فروخت کے الزام میں2023 کے دوران 14ہزار560افراد کو گرفتاراور38ہزار900کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
ملک میں آن لائن خریداری کھپت کا اہم چینل بننے کی وجہ سے استغاثہ کے اداروں نے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جعلی اور ناقص مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کو خوراک، ادویات، کھاد،کھانا پکانے کے آلات اور تعمیرات مواد جیسی جعلی اورغیر معیاری اشیاء تیار کرنےاور فروخت کے پانچ مقدمات شائع کیے جن کا عوام کی زندگی سے گہرا تعلق ہے ۔ ایک کیس میں مشتبہ شخص کو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے تقریباً 78لاکھ یوآن (11لاکھ ڈالر) کی جعلی کھاد فروخت کرنے پر سزا دی گئی۔