برلن(شِنہوا)چین 2023 میں مسلسل آٹھویں سال جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار رہا۔
جرمنی کے وفاقی شماریاتی دفتر (ڈیسٹاٹیس) کے مطابق چین "جرمنی کے لیے 2015 سے اب تک کا سب سے اہم سپلائر ملک ہے۔"
اعداد و شمار کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن کا سامان، پروسیسنگ مشینیں اور دیگر الیکٹرانک آلات کے ساتھ ساتھ کاریں چین سے جرمنی کوسب سے زیادہ درآمد کی جانے والی اشیاء تھیں۔
جرمن اکنامک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جرمنی چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں کی جانے والی براہ راست سرمایہ کاری 4 فیصد سے زیادہ بڑھ کر ریکارڈ 11.9 ارب یورو (12.8 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔