بیجنگ(شِنہوا)سال 2023 کے اختتام پرچین کے ملکی اور غیرملکی کرنسیوں میں ماحول دوست منصوبوں کے لیے قرضوں کاتوازن 300.8کھرب یوان(تقریباً42.3 کھرب ڈالر)رہا جو گزشتہ سال کی نسبت36.5 فیصد زائدہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ کےمطابق گزشتہ سال کے اختتام پرماحول دوست منصوبوں کے لیےقرضوں کی فراہمی کی شرح میں دیگرتمام اقسام کے قرضوں کی نسبت 26.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مجموعی طور پر ماحول دوست منصوبوں کے لیےقرضوں کا67.3 حصہ فیصد کاربن گیس کے اخراج میں کمی لانے سےمتعلق منصوبوں کے لیے مختص کیا گیا۔
استعمال کے حوالے سے بنیادی ڈھانچےکو بہتر کرنے کی غرض سےماحول دوست منصوبوں کے لیےقرضوں کاتوازن 130.9 کھرب یوان تک پہنچ گیاجوگزشتہ سال کی نسبت 33.2 فیصد زائد ہےجبکہ صاف توانائی کے لیے توازن38.5 فیصد اضافے کےساتھ 78.7 کھرب یوان تک پہنچ گیا۔
چین نے اعلی معیار اورماحول دوست ترقی میں پیش رفت کے لیے اعلان کررکھا ہے کہ وہ2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کےاخراج میں غیر معمولی کمی کی کوشش کرے گا اور2060 تک اس سے چھٹکارہ پا لے گا۔