• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2023 میں مرکزی سرکاری اداروں کی سرمایہ کاری 60 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئیتازترین

February 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی زیر انتظام سرکاری اداروں ( ایس او ایز) نے 2023 میں مؤثر سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دی۔

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگران اور انتظامی کمیشن ( ایس اے ایس اے سی)کے مطابق مرکزی  سرکاری اداروں  کی کل سرمایہ کاری گزشتہ سال 62 کھرب  یوآن (تقریباً 873 ارب امریکی ڈالر) رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 6.9 فیصد زیادہ ہے۔

2023 میں ایسی کمپنیوں کی فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری (بشمول رئیل اسٹیٹ) گزشتہ سال کی نسبت  11.4 فیصد بڑھ کر 50.9 کھرب  یوآن تک پہنچ گئی جبکہ ان کی بیرون ملک سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 15.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس اے ایس اے سی کے مطابق اس مدت کے دوران سٹریٹجک اعتبار سے ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مرکزی سرکاری اداروں کی سرمایہ کاری  32.1 فیصد اضافے سے 21.8 کھرب یوآن تک پہنچ گئی  جو مجموعی سرمایہ کاری کے 35 فیصد سے زائد ہے۔