• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2023 میں نابالغ افراد سے متعلقہ جرائم کے نمٹائے گئے مقدمات میں اضافہتازترین

June 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں استغاثہ کے اداروں کی جانب سے نابالغ افراد  کے خلاف جرائم کے خلاف کریک ڈاون  تیز کیا گیا، ایسے جرائم کے الزام میں 53ہزار200 سے زیادہ افراد کی گرفتاری کی منظوری اور 67ہزار100افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 35.3 فیصد اور14.9فیصد  زیادہ ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ ( ایس پی پی) کی جانب سے گزشتہ روز جاری وائٹ پیپر کے مطابق  جن لوگوں پر مقدمہ چلایا گیا ان میں تقریبا 17ہزار نابالغ ملزمان تھے،جن پر دیگر کم عمر افراد کو نقصان پہنچانے کا الزام تھا، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں  24.9 فیصد زیادہ اور نابالغوں کے خلاف ہونے والے تمام جرائم کا 25.3 فیصد ہے۔

وائٹ پیپر میں متعلقہ ایجنسیوں اور سماجی گروپوں کے ساتھ مل کر  ایسے جرائم سے متاثرہ نابالغ افراد کی دیکھ بھال اور مدد کی فراہمی اور اس طرح کے متعلقہ کیسز کی بنیادی وجوہات کو روکنے کے لیے  استغاثہ کے اداروں کی ملک گیر کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔

ایس پی پی کے مطابق  خصوصی طور پر نمٹائے گئے ایسے مقدمات کی تعداد میں اضافے کا رجحان رہا جس میں بہت کم عمر مجرم ملوث تھے، 2023 میں 14 سے 16 سال عمر کے10ہزار63 ملزمان  کے خلاف مقدمہ چلایا گیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.5 فیصد زیادہ ہے۔

تعلیم بطور ترجیح اور سزا بطور ضمنی کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے، استغاثہ کے اداروں نے 2023 میں 31ہزار100 سے زیادہ نابالغ مشتبہ افراد سے متعلقہ الزامات کو مشروط طور پر جرم کے دائرہ کار سے باہر قرار دیا جو کل مقدمات کا 37.4 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ کم عمر مشتبہ افراد کو تقریبا 52ہزار  200 بار قانونی امداد فراہم کی گئی، جب کہ 49ہزار 500 سے زیادہ اہل نابالغ افراد  کے مجرمانہ ریکارڈ کو سیل کیا گیا، جو  گزشتہ سال  سے بالترتیب 0.46 فیصد اور 49.98 فیصد زیادہ ہے۔