بیجنگ (شِنہوا)چین نے 2023 میں 375.16 ٹن سونا پیدا کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 0.84 فیصد زیادہ ہے۔
چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023میں چین میں سونے کی کھپت 1 ہزار 89.69 ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.78 فیصد زیادہ ہے۔
خاص طور پر چینی مارکیٹ میں سونے کے زیورات کی کھپت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.97 فیصد بڑھ کر 706.48 ٹن ہو گئی جبکہ سونے کی بار اور سکوں کی کھپت 2022 کی نسبت 15.7 فیصد بڑھ کر 299.6 ٹن ہو گئی۔
صنعتی اور دیگر استعمال کے لیے سونے کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد کم ہو کر 83.61 ٹن رہ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چینی مارکیٹ میں گولڈ بیکڈ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز نے 2023 میں مستحکم ترقی ریکارڈ کی۔ گولڈ ای ٹی ایفس کی ہولڈنگ 2023 کے آخر تک تقریباً 61.47 ٹن تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 10.04 ٹن یا 19.53 فیصد زیادہ ہے۔