بیجنگ(شِنہوا)سال 2023 میں چین کی تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد کم ہو کر7 لاکھ 99 ہزار یونٹ رہ گئیں۔
محکمہ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کےمطابق درآمدی مالیت کل 47.05 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 11.6 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال کی نسبت 2023 میں کاروں، آف روڈ گاڑیوں اور منی بسوں کی درآمدات میں کمی واقع ہوئی۔
دسمبر میں ملک کی تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 25.6 فیصد بڑھ کر80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں، جس کی درآمدی قیمت 4.31 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 22.7 فیصد زیادہ ہے۔