بیجنگ(شِنہوا) چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نےکہا ہےکہ وہ 2024 میں چین اور امریکہ کے درمیان براہ راست پروازوں میں نمایاں اضافے کے لیے کام کرے گی۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی دو معیشتوں کے درمیان باقاعدہ براہ راست مسافر پروازوں کی تعداد بڑھ کر 63 فی ہفتہ ہو چکی ہے۔
سی اے اے سی نے کہا کہ 2024 میں بھی چین ، بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ فضائی ٹریفک کے حقوق کے انتظامات کو فعال طور پر بڑھا دے گا اور وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ساتھ تعاون کو وسعت دے گا۔
اس کےعلاوہ انتظامیہ ویزا اور بارڈر کنٹرول پالیسیوں کو بہتر بنانے اور کسٹم کلیئرنس کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے بھی کام کرے گی۔