بیجنگ(شِنہوا)چین کا سال 2024 کے لیے جی ڈی پی کی ترقی کا ہدف 5 فیصد کے قریب ہے جو بہتر کوششوں کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بات چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈائریکٹر ژینگ شان جی نے قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین کے پاس اس سال کے اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اعتماد، صلاحیتیں اور سازگار حالات موجود ہیں۔