• Paris, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین 2024 میں طبی و صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اصلاحات کو مزیدوسعت دے گاتازترین

June 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین طبی اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی اصلاحات کو وسعت دینے کے حصہ کے طور پر بالخصوص بنیادی سطح پر عوام کو بہتر اور آسان طبی و صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا تاکہ مریضوں اور مالیاتی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

گزشتہ روز اختتام پذیر ہونیوالی چین کی طبی ترقی اور صحت کی دیکھ بھال کی اصلاحات کو گہرا کرنے سے متعلق نیشنل کانفرنس میں پالیسی سازوں اور پریکٹیشنرز نے عوامی ہسپتال اصلاحات، ادویات کی فراہمی اور طبی انشورنس  کے موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ چین نے 2024 کیلئے صحت کی دیکھ بھال اصلاحات کے اہداف کی فہرست جاری کی ہے جن میں عوامی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے متعلق مجوزہ اقدامات،عوامی ہسپتالوں کی ترقی اور ادویات کے متعلق اصلاحات شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق کہا گیا ہے کہ چین بنیادی سطح پر اپنی طبی دیکھ بھال کی خدمات کی صلاحیت میں اضافے کو جاری رکھے گا، عوامی ہسپتالو ں میں ادائیگی کے نظام کی اصلاحات کو گہرا کریگا اور اپنے طبی دیکھ بھال انشورنس نظام کو بہتر بنائے گا تاکہ لوگوں کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جاسکے اور انکے طبی اخراجات کو کم کیا جاسکے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک اہلکار ژو ہونگ بیاؤ نے کانفرنس میں کہا کہ اس سال اصلاحات میں طبی  تیکنیکی ترقی، کثیر سطحی تشخیص اور علاج اور ڈیجیٹلائزڈ خدمات جیسے معاملات پربھی زیادہ توجہ دی جائے گی۔