بیجنگ(شِنہوا) چین میں اس سال کے آخر تک پریفیکچر سطح یا اس سے اوپر کے شہروں میں 90 فیصد سے زیادہ رہائشی علاقوں میں کچرے کی چھانٹی پرعملدرآمد کا منصوبہ ہے۔جسے 2025کے آخر تک100 فیصد علاقوں تک بڑھا دیاجائے گا۔
وزیربرائے ہاؤسنگ وشہری دیہی ترقی نی ہونگ نے مشرقی صوب شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ اس سال کوڑے کی چھانٹی وزارت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ نی نے کہا کہ متعلقہ قوانین کو بہتر بنانے، گھروں کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے پلیٹ فارم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ تعمیر اور کچرے کو جلانے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔ ملک کے 297 شہروں میں کچرے کی چھانٹی کا کام رہائشی علاقوں میں 82.5 فیصد کی اوسط کوریج کی شرح سے کیا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو ٹھکانے لگانے کی صلاحیت 5لاکھ 30ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے، جس میں سے 77.6 فیصد کچرے کو جلایاجاتا ہے۔ رواں سال سے، چین مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران ہر سال کوڑے کی چھانٹی کے ہفتہ پبلسٹی کا آغاز کرے گا، اس سال یہ ایونٹ 22 سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔