بیجنگ(شِنہوا) چین 2025 کے آخر تک ملک کے سرحدی علاقوں کی تمام کاؤنٹیز اور ٹاؤن شپ کے صدرمقامات تک1ہزارمیگابائٹس فی سیکنڈ (ایم بی پی ایس)کی رفتار کے ساتھ 5جی موبائل نیٹ ورک اور آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو توسیع دے گا۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی نے بدھ کو ایک سرکلر میں کہا کہ تمام دیہاتوں، سرحدی انتظام اور تجارتی مراکزکے ساتھ ساتھ آبادی والے جزیروں پربراڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ سرکلر میں سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ کوریج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے موبائل اور کیبل نیٹ ورکس کو مقامی ترقی کے لیے "معلومات کا بنیادی ذریعہ" قرار دیا گیا ہے۔