• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین 2030 تک 30 فیصد تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرے گاتازترین

January 19, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین 2030 تک اپنے کم سے کم 30 فیصد زمینی، آبی، ساحلی اور سمندری ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

ماحولیات کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے منصوبے کے مطابق، قدرتی ذخائر بڑی حد تک قومی پارکوں کی شکل میں 2030 تک ملک کے کل اراضی کے رقبے کا تقریباً 18 فیصد ہوں گے۔

منصوبے کے مطابق، "ریڈلائینز" خصوصی ماحولیاتی تحفظ کے زونز کو چین کے سمندری علاقے کے کم از کم 1لاکھ 50ہزار مربع کلومیٹر پر محیط کرے گی۔

یہ قوانین اور ضوابط، تشہیر، سماجی شرکت اور نگرانی اور تشخیص سمیت  مختلف ترجیحی شعبوں میں اقدامات کا خاکہ پیش کرتا ہے  جس کا مقصد ان مقاصد کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔

چین میں حیاتیاتی تنوع بہت زیادہ ہے اور دنیا بھر میں ریڑھ کی ہڈی کے حامل جانوروں کے 10 فیصد سے زیادہ اور اعلی پودوں کی 36ہزارسے زیادہ انواع کا گھر ہے۔