بیجنگ(شِنہوا)چین پیپلز لبریشن آرمی بحریہ کی میزبانی میں مغربی بحرالکاہلی بحریہ کاسمپوزیم (ڈبلیو پی این ایس) 21 تا 24 اپریل چین کے بندرگاہی شہر چھنگ ڈاؤ میں منعقد ہوگا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق سمپوزیم میں آسٹریلیا، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، روس، امریکہ اور برطانیہ سمیت 29ممالک کی بحریہ اور بحری دفاع کے محکموں کے وفود شریک ہوں گے۔
سمپوزیم میں"مشترکہ مستقبل پرمبنی سمندروں" کے عنوان سےایک سیمینار منعقد ہو گا، جس میں بحریہ کے رہنماؤں کو عالمی سلامتی کے اقدام اور میری ٹائم امن و سکون ،میری ٹائم سیکورٹی تعاون، بین الاقوامی قانون پر مبنی میری ٹائم آرڈر،وسیع پیمانے پرمشاورت، مشترکہ شراکت ومفادات اورعالمی میری ٹائم حکمرانی جیسے موضوعات پرتبادلہ خیال کے لیے مدعوکیا جائے گا۔
سمپوزیم چین اور بعض دیگر ممالک کے بحریہ کے سربراہان کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 ویں ڈبلیو پی این ایس کی میزبانی چینی بحریہ کی مشترکہ مستقبل پرمبنی میری ٹائم کمیونٹی کے قیام کی کوششوں کا حصہ ہے جبکہ چین،عالمی برادری کے مابین تبادلوں، باہمی اعتماد اور تعاون کوفروغ دینے کی توقع رکھتا ہے، اس مقصد کےلیے میری ٹائم سلامتی سے متعلق درپیش خطرات اور چیلنجرسے نمٹنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مزید مشترکہ کوششیں بروئے کارلائی جائیں گی۔