بیجنگ (شِنہوا)چین میں 2020 سے 2023 تک استغاثہ کے اداروں نے نابالغ افراد کے خلاف جرائم کے الزام میں2 لاکھ43 ہزار ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کی ہے۔
اعلی ترین عوامی استغاثہ( ایس پی پی) کے ڈپٹی پروکیوریٹرجنرل نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال، جرائم کا شکار ہونے والے یا فوجداری مقدمات کی وجہ سے مشکلات کا شکار تقریبا 20ہزار نابالغ افراد کو استغاثہ کی جانب سے عدالتی مدد فراہم کی گئی جس کے لیے 19کروڑ یوآن تقریباً2کروڑ67 لاکھ 40 ہزار ڈالرکی رقم فراہم کی گئی۔
گونگ نے کہا کہ 2023 میں، استغاثہ نے نابالغ افراد سے متعلق فوجداری مقدمات کو نمٹانے کے عمل کے دوران متعلقہ معلومات کے انکشاف کے بعد 31ہزار دیوانی، انتظامی اور مفاد عامہ کے مقدمات بھی نمٹائے۔
ایس پی پی نے نابالغ افراد کے جامع عدالتی تحفظ کو مضبوط کرنے کے لیے 2021 میں نابالغوں سے متعلق فوجداری، دیوانی، انتظامی اور مفاد عامہ کے مقدمات کو یکجا کیا۔