بیجنگ (شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا۔جمعرات کے روز قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران مجموعی طور پر 188.8 کھرب یوآن (تقریبا 26.4 کھرب امریکی ڈالرز) کی مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق صرف مئی میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران نجی شعبے کی جانب سے مقرر کردہ اثاثوں کی سرمایہ کاری 101.9 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 0.1 فیصد کم ہے۔صنعتی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا۔ خاص طور پرمینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری 6 فیصد بڑھی جبکہ کان کنی صنعت میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ بجلی، حرارت ، گیس ، پانی کی پیداوار اور سپلائی شعبے میں سرمایہ کاری 27.6 فیصد بڑھی۔اسی مدت میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 7.5 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی طور پر ریلوے نقل و حمل میں سرمایہ کاری میں 16.4 فیصد اور تحفظ آب کے انتظام میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔