• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 86 ارب یوآن مالیت کے لاک اپ شیئرز تجارت میں استعمال کے قابل ہو جا ئیں گےتازترین

October 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اسٹاک مارکیٹ میں اگلے ہفتے سے تقریباً 86 ارب یوآن (تقریباً 12 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے لاک اپ شیئرز کا تجارتی لین دین شروع ہوجائے گا۔

شنگھائی اور شین ژین اسٹاک ایکسچینج میں اندراج شدہ 93 کمپنیوں کے شیئرز 9 سے 13 اکتوبر کے درمیان تجارت شروع کر دیں گے۔

اگلے ہفتے قابل تجارت ہونے والے شیئرزمیں سب سے بڑا حصہ مصنوعی گھاس تیار کرنے والی کمپنی کوکریشن گراس کارپوریشن کا ہے جس کے  7.76 ارب یوآن مالیت کے شیئرز کی خریدوفروخت شروع ہوگی۔

ان شیئرز کی مجموعی مارکیٹ مالیت کا تخمینہ گزشتہ کاروباری روز یعنی 28 ستمبر کی اختتامی قیمت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

چین کے اسٹاک مارکیٹ قوانین کے تحت بڑے حصہ داروں کو اپنے شیئرز فروخت کرنے کے لئے ایک سے 2 سال تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔