• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، اے آر، وی آر مصنوعات کی فروخت میں 62 فیصد اضافہتازترین

June 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چینی مین لینڈ میں اے آر اور وی آر مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 62 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

تحقیقی اور مشاورتی کمپنی  سی آئی این این او ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق صف اول کے مقامی پیداوار کے آلات پیکو وی آر، آئی چھی یی اور ڈی پی وی آر ، وی آر گئیر کی فروخت میں گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 31 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے پہلی سہ ماہی میں صارفین گریڈ اے آر مصنوعات کی فروخت گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 17 گنا زائد تھی جس میں اے آر گلاسز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے اضافہ ہوا ، جو کہ دیگر اسکر ینز سے پروجیکشنز کو دکھا سکتا ہے۔

سی آئی این این او رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس قسم کے اے آر گلاسز کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت بڑی اسکرین کا تجربہ ممکن بناتے ہیں اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ شپمنٹ میں ممکنہ طور پر اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایپل انکارپوریٹڈ کے پہلے مکسڈ رئیلٹی ہیڈسیٹ ویژن پرو کے آغاز سے 2023 میں اے آر اور وی آر مارکیٹ میں مسابقت میں اضافہ متوقع ہے۔