ہاربن (شِنہوا) چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ماتحت ادارے ڈ اچھنگ آئل فیلڈ نے کہا ہے کہ چین کی سب سے بڑی ساحلی آئل فیلڈ ڈا چھنگ آئل فیلڈ نے اتوار تک 2.5 ارب ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے۔
1959میں دریافت ہونے والی آئل فیلڈ چین کی کل مقامی خام تیل کی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔
گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران، ڈا چھنگ آئل فیلڈ نے تیل کی مستحکم پیداوار کو برقرار رکھا ہے، اور ایک بار لگاتار 27 سالوں تک سالانہ 5 کروڑ ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں اس کی سالانہ تیل اور گیس کی پیداوار 4 کروڑ ٹن سے زیادہ تیل کے مساوی رہی ہے۔
ڈا چھنگ آئل فیلڈ چین کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے مراکز میں سے ایک ہے۔ شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں واقع اس آئل فیلڈ نے چین کی جدید پیٹرولیم صنعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔