• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اے سی ایف آئی سی کا چینی نجی کاروباری اداروں کے اعتماد میں اضافہ کے لئے عزم کا اظہارتازترین

March 06, 2023

بیجنگ (شِںہوا) آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نجی کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سازگار پالیسیوں میں سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔

آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے چیئرپرسن گاؤ یون لونگ نے ان خیالات کا اظہار ملک کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

چیئرمین نے کہا کہ آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ارکان کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ کاروباری افراد کی رائے جمع کرکے ان کا تجزیہ کرتا ہے۔ ان میں نجی شعبے کو درپیش مشکلات بھی شامل ہیں۔ یہ مرکزی حکومت کو ٹیکس اور فیس میں کٹوتی جیسے اہداف پر مبنی پالیسیاں بنانے کے لئے تجاویز بھی دیتا ہے۔

گاؤ نے کہا کہ آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس ان پالیسیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نجی کاروبار اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ فیڈریشن کا ہدف سازگار پالیسیاں ، منصفانہ مارکیٹ مقابلوں اور قانون کی حکمرانی سے کاروباری ماحول بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے تاکہ نجی شعبے کے کاروباری اخراجات کم ہوسکیں۔

گاؤ نے مزید کہا کہ آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی سرگرمیوں کی مدد سے کاروباری اداروں کے لئے ترقی کے مواقع پیدا کرنا جاری رکھے گا اور کاروباری اداروں ۔ بینک تعاون سے نجی شعبے کو درپیش مالی مشکلات کو حل کرے گا۔