بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت نے 2022 میں 6 ہزار 183 مقدمات نمٹائے جو 2021 کی نسبت 18 فیصد زائد ہیں جس کے مطا بق 3 ہزار 468 مقدمات نمٹائے گئے تھے ۔
سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 956 دیوانی مقدمات میں 53.5 فیصد کا تعلق ایجادات اور یوٹیلیٹی ماڈلز کے لیے تفویض کردہ پیٹنٹ حقوق کی خلاف ورزی بارے تھا۔
اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں بارے مقدمات کا تناسب بھی 2022 میں بڑھ گیا ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی، بائیو میڈیسن اور اعلی درجے کے آلات کی مینوفیکچرنگ کے نئی نسل سے متعلق مقدمات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت ، قانون کے تحت حقوق دانش اور منصفانہ مارکیٹ مسابقت کا تحفظ اور بین الاقوامی معاہدوں میں درج اپنے فرائض کو پورا کررہی ہے تاکہ مارکیٹ و قانون پرمبنی اور بین الاقوامی سطح کے کاروباری ماحول کے فروغ کو مدد دے سکے۔
رپورٹ کے مطابق سپریم پپپلزعدالت کی حقوق دانش عدالت کا قیام یکم جنوری 2019 کو عمل میں آیا تھا اور اس نے اب تک 13 ہزار 863 مقدمات کو سنا جس میں 11 ہزار 148 کو نمٹادیا گیا ہے ،یوں نمٹائے گئے مقدمات کا تناسب 80.4 فیصد بنتا ہے۔